کچے میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

Published On 09 May,2024 10:29 pm

کندھ کوٹ: (دنیا نیوز) کچے کے علاقہ دورانی مہر میں دو گروپوں میں دیرینہ دشمنی پر جھگڑا طول پکڑ گیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر جدید اسلحے کے ساتھ فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے کی وجہ سے ایک شخص جاں بحق دو شدید زخمی ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ دونوں گروپوں میں ایک دوسرے پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔