مردان: جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

Published On 09 May,2024 09:15 pm

مردان: (دنیا نیوز) جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ مردان کے شہری علاقہ ڈاگی سٹاپ میں پیش آیا جہاں جائیداد کے تنازع پر دو فریقین میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ سے راہگیر سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، پولیس نے علاقے کا گھیراؤ کرکے فائرنگ پر قابو پایا، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔