سری لنکا کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا

Published On 09 May,2024 08:14 pm

کولمبو: (دنیا نیوز) سری لنکا کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں سری لنکن ٹیم کی قیادت ونندو ہسارنگا کریں گے جبکہ چریتھ اسا لنکا کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

سری لنکن سکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں کوشال مینڈس، پتھوم نساناکا، کمیندو مینڈس، سدیرا سمارا وکرما، اینجلو میتھیوز اور دسون شناکا شامل ہیں۔

اس کے علاوہ دھننجایا ڈی سلوا، مہیش تھکشانا، دُنیتھ ویلالاگے، دُشمانتھا چمیرا، نوان تھوشارا، ماتھیشا پھتی رانا اور دلشان مدھو شانکا کو بھی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔