پاک بھارت معاملات کرکٹ کے ذریعے ٹھیک ہوسکتے ہیں: شاہد آفریدی

Published On 09 May,2024 08:03 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہےکہ پاکستان اور بھارت کے معاملات ٹھیک کرنے ہیں تو کرکٹ کے ذریعے ہونگے ، ہمیں بھی دھمکیاں ملتی تھی لیکن ہم بھارت جاتے تھے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ کو چاہیے تمام ممالک سے رابطےاچھے کریں، اگر سب سے رابطے اچھے ہونگے تو غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت میں ہم پہلے بھی بھارت گئے ہیں، اب صرف ایک شخص کامسئلہ ہے جو اپنی سیاست کےلیے ایسا کرتا ہے، مودی کا مسلمانوں کے حوالے سے جومعاملات ہیں سب کومعلوم ہیں۔

شاہد آفریدی نے کہا ریاست کھڑی ہوتی ہے انصاف سے لیکن اگر انصاف نہیں ہوگا توملک آگے نہیں جاسکتا، 9 مئی کے حوالے سے لوگ بات ہی کر رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وسیم جونیئر اور عامر جمال کو ٹیم میں ہونا چاہیے تھا، محمد زمان اور محمد علی نے بھی ڈومیسٹک میں کافی اچھی پرفارمنس دی ہے۔