پی سی بی کا انٹرنیشنل پچ ایکسپرٹ لانے کا فیصلہ

Published On 09 May,2024 10:47 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے غیرملکی کیوریٹر کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف کیوریٹر کی تلاش کے لیے اشتہار بھی دیا تھا اور اب غیرملکی کوچز کے بعد پچ ایکسپرٹ بھی غیرملکی ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پچز اور گراؤنڈز کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے غیرملکی ایکسپرٹ لانے کا فیصلہ ہوا ہے، انٹرنیشنل پچز ایکسپرٹ کے ساتھ جلد معاہدہ طے پاجائے گا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی خصوصی دلچسپی سے انٹرنیشنل پچ ایکسپرٹ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی سے قبل کیوریٹر پچز کے بہتر معیار کو یقینی بنائے گا، انٹرنیشنل کیوریٹر کی ذمہ داری مقامی کیوریٹرز کو تیار کرنا بھی ہوگی۔