واشنگٹن: (دنیا نیوز) غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے کئے گئے۔
فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بڑے بڑے اجتماعات اور ریلیاں نکالی گئیں،امریکا ، کینیڈا، فرانس، اٹلی، جرمنی، ایران اور بنگلادیش میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف شدید نعرے بازی کی، شرکا نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا، اٹلی میں پولیس کی مظاہرین کے ساتھ ہنگامہ آرائی ہوئی، متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔