بھارتی حکومت نے فرانس سے 26 رافیل طیارے خریدنے کی منظوری دیدی

Published On 09 April,2025 07:22 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی حکومت نے فرانس سے 26 رافیل طیارے خریدنے کی منظوری دیدی۔

نئی دہلی سے بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بحریہ کےلیے خریدے جانے والے طیاروں کی مالیت 640 ارب روپے سے زائد ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رافیل طیاروں کے معاہدے پر آئندہ چند ہفتوں میں دستخط متوقع ہیں، معاہدے میں 22 ایک نشست والے اور 4 دو نشستوں والے رافیل طیارےشامل ہوں گے۔

معاہدے پر دستخط کےلیے فرانسیسی وزیر دفاع کا دورہ بھارت متوقع ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی بحریہ کے پاس فی الوقت 36 رافیل لڑاکا طیارے جبکہ روس کے مگ 29 لڑاکا طیارے موجود ہیں۔