غزہ: (دنیا نیوز) حماس نے کہا ہے کہ ہماری غزہ پر حکومت کرنے کی کوئی خواہش نہیں ہے، ہماری ترجیح قومی اتفاق رائے ہے اور ہم اس کے نتائج کیلئے پُرعزم ہیں۔
حماس کا کہنا ہے کہ امریکی ایلچی وٹکوف کی تجویز ثالثوں کے ساتھ زیر بحث ہے، معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوشش میں رابطے جاری ہیں۔
نیتن یاہو جنگ بندی معاہدے کی راہ میں رکاوٹ ہیں، نیتن یاہو معاہدے اور قیدیوں کی زندگیوں پر اپنی حکومت کی بقا کو ترجیح دیتا ہے۔
حماس کا کہنا ہے کہ جنگ کا دوبارہ آغاز امریکی حمایت سے ہوا، امریکی انتظامیہ کو فریق نہیں بننا چاہئے۔