استنبول: (دنیا نیوز) ترکیہ میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں شدت اختیار کرگئیں۔
عراقی وزارت خارجہ کے مطابق استبول میں عراقی قونصل خانے پرمسلح افراد نے فائرنگ کردی، ازمیر میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ ہوئی، پولیس نے مظاہرین پر ربڑ کی گولیوں اورآنسو گیس کا استعمال کیا۔
استبول سٹی ہال کے باہرپولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اورواٹر کینن کا استعمال کیا، میئراستبول امام اکرم اولو کوحراست میں لئے جانے کیخلاف مظاہرے کئے جارہے ہیں۔