یوکرین کے روس پر ڈرون حملے،10 افراد زخمی

Published On 22 March,2025 01:37 am

کیف: (دنیا نیوز) یوکرین کے روس پر ڈرون حملے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔

روس کی اہم سٹریٹجک بمبار ایئر فیلڈ تباہ ہوگئی، روسی حکام نے حملے کے بعد علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی، روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا کہ یوکرین کے 132 ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی ثالثی میں روس اور یوکرین کے درمیان 30 روزہ عارضی جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا۔