تہران: (ویب ڈیسک) ایرانی پاسدارن انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ بشار الاسد کا اقتدار ختم ہونے کے بعد شام میں ایران کی کوئی فوج باقی نہیں رہی۔
جنرل حسین سلامی نے شام کی صورتحال سے پارلیمنٹ کو آگاہ کیا اور بتایا کہ شامی صدر بشار الاسد کے دور حکومت کے خاتمے کے بعد شام میں ایران کی کوئی فوج باقی نہیں رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے تک شام میں ایران کے عسکری مشیروں سمیت فوج تعینات تھی، تاہم اس وقت شام میں ایران کا کوئی فوجی وجود نہیں۔
بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے سے ایران کی عسکری صلاحیت کمزور ہوئی ہے نہ ہی محدود، اسرائیل کا خاتمہ بدستور ایرانی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔