غزہ: (ویب ڈیسک) بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ واضح ہو گیا، انڈیا نے فلسطینیوں پر بمباری کے لیے باردو سے بھرا بحری جہاز اسرائیل بھیج دیا۔
27 ٹن مہلک گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کے ساتھ ہندوستانی کارگو جہاز (Marianne Danica - رجسٹرڈ ڈنمارک) چنئی، انڈیا سے اشدود، اسرائیل کے لیے جا رہا ہے۔
ایک اہم پیش رفت یہ ہے کہ گولہ و بارود سے بھرے جہاز نے بحیرہ احمر کے چھوٹے راستے کے بجائے زیادہ لمبا راستہ اختیار کیا ہے۔
جہاز کا تازہ ترین مقام بحیرہ روم میں اشدود پورٹ، اسرائیل کے قریب ہے جو غزہ کی پٹی کے بالکل قریب ہے۔
اس کھیپ میں ایسے گولہ بارود اور تباہ کن بم شامل ہیں جو رفح بمباری میں استعمال ہو رہے ہیں جہاں لاکھوں فلسطینیوں نے کھلے عام ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔
اس کے علاوہ جہاز نے راستے میں آنے والے پورٹ گرانڈے، کیپ وردے پر پورٹ کال کی، اگلی پورٹ کال سپین میں تھی، تاہم سپین نے یہ کہتے ہوئے پورٹ کال سے انکار کر دیا کہ وہ معصوم شہریوں کے قتل عام میں شریک نہیں ہوں گے، جس کے بعد شرمندگی کے باعث ہندوستانی آگے بڑھ گئے۔
اس سے پہلے حیفہ جانے والے جہاز کو اشدود کی طرف موڑ دیا گیا تھا جو کہ غزہ کے علاقے رفح کے بہت قریب ہے جہاں مسلمانوں کی نسل کشی کی نئی لہر چل رہی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے اسرائیل سے 3 ارب ڈالر کا اسلحہ درآمد کیا اور اسے چین اور پاکستان کے خلاف استعمال کیا۔
اب بھارت اسرائیل کو فلسطین کے خلاف گولہ و بارود اور بموں سے لیس کر رہا ہے جس سے دونوں ملکوں کا واضح گٹھ جوڑ دکھائی دے رہا ہے۔