چین کے صوبہ سیچوان کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی

Published On 18 March,2024 07:41 pm

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین کے صوبہ سیچوان کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی۔

خبر ایجنسی کے مطابق تیز ہوا کی وجہ سے آگ تیزی سے شمالی اور مشرقی علاقے میں پھیل گئی، 18 سو افراد پر مشتمل ریسکیو آپریشن جاری ہے، 3 فائر زون میں سے پہلے زون کی آگ پر قابو پا لیا گیا۔

تیزی سے پھیلتی ہوئی خوفناک آگ نے رہائشی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ کی وجہ سے گارزے جانے والی ہائی وے کا ایک حصہ ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ اعداد و شمار کے مطابق 837 گھرانوں اور 3 ہزار396 افراد پر مشتمل 11 گاؤں آگ سے متاثر ہوئے، تمام رہائشیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔