مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی افسران اپنے ہی ساتھیوں کے دشمن بن گئے

Published On 06 October,2023 01:09 am

سری نگر: (دنیا نیوز) بھارتی فوج کے میجر نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے تھانہ منڈی، راجوڑی میں اپنے ہی افسروں پر گولیاں چلا دیں، اطلاعات کے مطابق متعدد فوج زخمی ہیں اور کچھ کو یرغمال بھی بنا لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوجی افسران اپنے ہی ساتھیوں کے دشمن بن گئے، بھارتی فوج میں بدنظمی طول پکڑنے لگی، مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے کیمپ سے بڑی خبر سامنے آئی ہے، جہاں بھارتی فوج کے میجر نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے تھانہ منڈی، راجوڑی میں اپنے ہی افسروں پر گولیاں چلا دیں اب تک کی اطلاعات کے مطابق متعدد فوج زخمی ہیں اور کچھ کو یرغمال بھی بنا لیا گیا ہے۔

یہ واقع 48 راشٹریہ رائفلز میں پیش آیا، بھارتی فوج میں یہ پہلا واقع نہیں، اس سے پہلے بھی اس طرح کے بہت سے واقعات ہو چکے ہیں، بھارتی فوج اس طرح کے شدید مسائل کا شکار ہے اور وہ ایک دوسرے کو قتل کر رہے ہیں، ایک بھارتی تحقیقی رپورٹ کے مطابق پچھلے کچھ سالوں میں اب تک 82 ایسے واقعات ہوئے ہیں، بھارتی فوج کے اعلیٰ افسران بھی مایوسی کا شکار ہیں۔

تجزیہ نگار کے مطابق فائرنگ کے واقعہ سے لگتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر بربریت کرنا خود بھارتی فوجیوں کو بھی ذہنی اذیت دے رہا ہے۔