مکہ مکرمہ : (ویب ڈیسک ) سالانہ غسلِ کعبہ کی تقریب کا اہتمام 15 محرم الحرام یعنی 2 اگست کو نمازفجر کے بعد کیا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سالانہ غسلِ کعبہ کی تقریب کے دوران مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو آبِ زم زم، عرقِ گلب اور مشک سے دھوئیں گے جبکہ خانہ کعبہ کے فرش کو آبِ زم زم، عرقِ گلاب اور عود کے عطر سے دھویا جائے گا۔
NEWS || The annual Ka’bah Washing Ceremony (Ghusl Ka’bah) will take place on 15 Muharram 1445, after Fajr prayers… pic.twitter.com/OBcex1uGIO
— The Holy Mosques (@theholymosques) July 25, 2023
مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو آبِ زم زم سے دھونے کے بعد ہاتھوں اور کھجور کے پتوں کی مدد سے خشک کیا جائے گا جبکہ سفید کپڑے کا استعمال دیواروں کو صاف کرنے کے لیے کیا جائے گا۔
یادرہے کہ غسلِ کعبہ کی یہ مقدس روایت نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے زمانے سے چلی آ رہی ہے۔
بعض روایات کے مطابق نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم سال میں دو بار محرم الحرام میں اور دوسری بار رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ماہِ شعبان میں کعبہ کو غسل دیا کرتے تھے۔
گزشتہ چند برسوں سے خانہ کعبہ کے غسل کی یہ تقریب سال میں صرف ایک بار کی جاتی ہے۔