ریاض : (دنیانیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کی ملاقات ہوئی ہے ۔
خبررساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں مختلف شعبوں میں سٹریٹجک تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کی تدابیر کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، امریکہ میں متعین سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بھی موجود تھیں۔
سعودی عرب میں متعین سفیر مائیکل رائٹنی، امریکی قومی سلامتی کونسل میں مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے رابطہ کار، امریکی صدر کے سینیئر مشیر برائے توانائی ، امریکی قومی سلامتی کونسل کے قانونی مشیر اور قومی سلامتی مشیر کی مشیر اول نے امریکہ کی طرف سے ملاقات میں شرکت کی۔