چین ہماری پوزیشن سے بخوبی واقف ہے: امریکی صدر جوبائیڈن

Published On 07 February,2023 10:03 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کے صدر جوبائیڈن نے کہا کہ چین سے امریکا کی جاسوسی ہی کی توقع رکھی جا سکتی ہے۔

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ چین ہماری پوزیشن سے بخوبی واقف ہے اور ہم نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ ہم کیا کچھ کر سکتے ہیں، ہم وہی کر رہے ہیں جو ہم کر سکتے ہیں۔

جوبائیڈن نے مزید کہا کہ غبارے کو اس وجہ سے نہیں گرایا گیا کہ رائے عامہ کو پتا چل گیا تھا بلکہ غبارے کے امریکی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی میں نے موزوں وقت پر اور جلد از جلد اسے گرانے کے احکامات جاری کر دئیے تھے، یہ چین پر اعتماد کا مسئلہ نہیں ہے۔