لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی محکمہ موسمیات نے آگاہ کیا ہے کہ سال 2023ء مسلسل 10واں سال ہوگا جس میں عالمی درجہ حرارت صنعتی دور سے قبل درجہ حرارت سے کم از کم ایک ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھے گا۔
ادارے نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں امکان ظاہر کیا ہے کہ سال 2023ء میں اوسط عالمی درجہ حرارت میں 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ ہو سکتا ہے، 2023ء ممکنہ طور پر زمین کا گرم ترین سال ہو سکتا ہے تاہم 6 سال قبل بننے والا ریکارڈ توڑنا شاید ممکن نہ ہو۔
یاد رہے کہ 2016ء میں عالمی درجہ حرارت صنعتی دور سے قبل درجہ حرارت سے 1.28 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا جس کے بعد سے عالمی درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔