جرسی جزیرے پر دھماکے سے 3 منزلہ عمارت مکمل تباہ، 5 افراد ہلاک

Published On 12 December,2022 12:13 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) برطانوی تاج کے ماتحت شمالی فرانس کے قریب چھوٹے جزیروں پر آباد ملک بیلیک آف جرسی جزیرے کی ایک رہائشی عمارت میں دھماکے سے 3 منزلہ عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے عمارت میں رہائش پذیر 5 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ملبے سے کسی کے زندہ ملنے کی امید دم توڑ چکی ہے۔

جرسی جزائر کے پولیس چیف نے واقعہ سے متعلق کہا کہ یہ کوئی مجرمانہ حرکت ہے یا حادثہ اس بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا، واقعے کی آزادانہ تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں گی، فی الحال ہم کوئی بھی رائے قائم نہیں کر رہے اور نہ ہی اس کیس میں کسی پہلو کو نظر انداز کیا جائے گا۔