لاس اینجلس: (دنیا نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن نےالزام لگایا ہے کہ پاکستان دنیا کے خطرناک ترین ملکوں میں سے ایک ہو سکتا ہے، پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی کوئی ترتیب نہیں۔
لاس اینجلس میں فنڈریزنگ تقریب کے دوران صدر جوبائیڈن نے روس اور چین کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان کا حوالہ دیا۔
انہوں نےالزام لگایا کہ پاکستان دنیا کے خطرناک ممالک میں سے ایک ہو سکتا ہے، پاکستان کےایٹمی پروگرام کی کوئی ترتیب نہیں، دنیا تیزی سے بدل رہی ہے،اور یہ قابو سے باہر ہے، یہ کسی ایک فرد یا ایک قوم کی وجہ سے نہیں۔