لاہور: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مسجد میں ہونے والے خود کش دھماکے کے باعث 50 سے زائد افراد شہید ہو گئے ، افغان طالبان نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
طالبان کے ترجمان و افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے پشاور بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھاکہ شہریوں اور نمازیوں پر حملے کا کوئی جواز نہیں، پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران دھماکا، امام سمیت 56 افراد شہید
انہوں نے واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔
خواخوږي:
— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) March 4, 2022
موږ د پاکستان پیښور کې په یوه مسجد کې چاودنه غندو، په ملکي خلکو او عبادت کونکو برید هیڅ توجیه نه لري.
په پیښه کې له ټولو متضررینو سره خپله ژوره خواخوږي ښیو.