رواں رمضان مسجد نبوی ﷺمیں 2 سال بعد اجتماعی افطاری ہو گی

Published On 31 January,2022 03:39 pm

ریاض: (ویب ڈیسک) کورونا لاک ڈاون کے سبب 2 سالہ تعطل کے بعدرواں رمضان مسجد نبوی ﷺمیں زائرین اجتماعی افطاری کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق مسجد نبوی ﷺ میں کورونا وبا کے سبب پابندیاں عائد تھیں جن میں اب نرمی کر دی گئی ہے ۔ مسجد نبوی ﷺ میں زائرین اجتماعی افطاری کے دوران ایس او پیز پر عمل کرنے کے پابند ہوں گے۔

ممکنہ سماجی پابندی کے باعث ایک دسترخوان پر زیادہ سے زیادہ 5 افراد کو افطاری کی اجازت ہو گی، اگر یہ پابندی ختم ہو گئی تو 12 افراد افطاری کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ کورونا لاک ڈاون کے سبب اجتماعی افطاری پر 2 سال سے پابندی عائد تھی۔