شہزادہ ہیری کا والد پرنس چارلس اور بھائی ولیم سے ٹیلی فونک رابطہ

Published On 17 March,2021 10:23 pm

لندن: (دنیا نیوز) امریکی ٹی وی شو دی مورننگ کی میزبان گیل کنگ کا کہنا ہے کہ برطانوی شہزادہ ہیری کا ان کے والد اور بھائی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

امریکی ٹی وی کو دیے گئے متنازعہ انٹرویو کے بعد شہزادہ ہیری کا یہ اپنے خاندان والوں سے پہلا رابطہ ہے۔ گیل کنگ کے مطابق شہزادہ ہیری نے پرنس چارلس اور شہزادہ ولیم سے بات کی لیکن ان کی بات چیت بے نتیجہ ختم ہوئی۔

گزشتہ ہفتے شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کے متنازعہ انٹرویو کے بعد برطانوی شاہی خاندان پر نسل پرستی کے الزامات لگنا شروع ہوگئے تھے۔