بیجنگ: (دنیا نیوز) چین کے صدر شی جن پنگ نے خبردار کیا ہے کہ امریکا نئی سردجنگ سے باز رہے۔
عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اور اس کے اقتصادی ماڈل کے خلاف محاذ آرائی کی کوشش نئی سردجنگ کا باعث بن سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوسروں کو دھمکی دینے یا ڈرانے کی کوششیں دنیا کو مزید تقسیم کریں گی اور ایسے اقدامات سے مسلح تنازع کی راہ ہموار ہو گی۔