لاہور: (دنیا نیوز) دنیا بھر میں مسلمان عیدالاضحی کی تیاریوں میں مصروف ہیں، بنگلہ دیش میں قربانی کے لیے جانوروں کی خریداری جاری ہے۔ فلسطینی بھی بھیڑ بکریاں خریدنے اور ساحل کنارے دعوتیں اڑانے کا پروگرام بنا رہے ہیں۔ افغانستان کے مختلف شہروں میں لگی مویشی منڈیوں میں رش بڑھ گیا ہے۔
دنیا بھر میں مسلمان عید الاضحٰی کے لیے جانوروں کی خریداری میں مصروف ہیں، بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے نواحی علاقوں سے کشتیوں کے ذریعے جانور فروخت کے لیے لائے گئے، لوگ گائے خریدنے میں زیادہ دلچسپی لیتے رہے، چند افراد بکرے بیچنے والوں کے ساتھ بھی بھاؤ تاؤ کرتے نظر آئے۔
غزہ شہر اور رفاہ میں فلسطینی عید کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ فلسطینیوں نے بھی بھیڑ بکریاں خریدیں۔ لوگ عید کے موقع پر ساحل کنارے جمع ہو کر عید کی خوشیاں مناتے اور قربانی کے گوشت کی دعوتیں اڑاتے ہیں۔
افغانستان کے مختلف شہروں میں لگی مویشی منڈیوں میں رش بڑھ گیا ہے۔ جلال آباد میں لوگوں نے قربانی کے لیے بھیڑیں، دنبے، بکرے اور گائے خریدیں۔