چین، بھارت کے مابین دولت بیگ اولڈی پر بھی محاذ گرم، بھارتی فوج کو پٹرولنگ سے روک دیا

Last Updated On 25 June,2020 12:50 pm

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین اور بھارت کے مابین سرحدی تنازع اسٹریٹجک اہمیت کی حامل دولت بیگ اولڈی پر بھی محاذ گرم ہو گیا، چینی فوج نے پوائنٹ 10 سے 13پر بھارتی فوج کو پٹرولنگ سے روک دیا ۔ ڈیپ سانگ سیکٹر میں بھی چین نے اپنی پوزیشن مضبوط کر لی۔

بھارت کو چین سے چھیڑ خانی مہنگی پڑ گئی، اسٹریٹجک اہمیت کے حامل مشرقی لداخ کے علاقے دولت بیگ اولڈی پر بھی محاذ گرم ہو گیا۔ چین نے بھارتی فوج کو پوائنٹ 10 سے 13 تک گشت کرنے سے روک دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دولت بیگ اولڈی سیاچن گلیشر پر سپلائی کا اہم ذریعہ ہے۔

چین نے پاکستان کی طرف جانے والی قراقرم ہائی وے کی حفاظت کی بھی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ ڈیپ سانگ سیکٹر میں اپنی پوزیشن مضبوط کر چکا ہے۔ چینی وزارت دفاع نے کہا ہے سرحدی کشیدگی کا ذمہ دار بھارت ہے۔ نئی دلی نے وادی گلوان میں داخل نہ ہونے کا معاہدہ توڑا۔