ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں ملک کے تمام شہروں میں کرفیو ختم اور معمولات زندگی بحال کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26 مئی کو جاری ہونے والے بیان اور صحت اداروں کی سفارشات کی روشنی میں سخت حفاظتی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر میں معمولات زندگی بحال کرنے کے امکانات پر غور کرنے کے بعد ایوان شاہی نے چند فیصلے کیے ہیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔
وزارت داخلہ کی طرف سے مزید بتایا گیا کہ اول یہ کہ اتوار کو صبح 6 بجے سے تمام شہروں میں کرفیو ختم کیا جائے گا۔ تمام کاروباری سرگرمیاں بحال کی جائیں گی، تاہم حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔
سعودی وزرت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق اتوار کو صبح 6 بجے سے تمام شہروں میں کرفیو ختم کیا جائے گا۔تمام کاروباری سرگرمیاں بحال کی جائیں گی تاہم حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔