ملکہ برطانیہ کی پوتی شہزادی بیٹریس کی شادی کورونا وبا کی وجہ سے ملتوی

Last Updated On 17 April,2020 10:48 am

لندن: (دنیا نیوز) ملکہ برطانیہ کی پوتی شہزادی بیٹریس کی شادی کورونا وبا کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پرنس اینڈریو اور سارہ کی بیٹی بیٹریس کی شادی 29 مئی کو طے تھی جس میں شاہی خاندان کے علاوہ بڑے پیمانے پر مہمانوں کی شرکت متوقع تھی، مگر عالمی وبا کورونا کے خدشات کے پیش نظر اب یہ شادی ملتوی کر دی گئی ہے جس کے لیے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اس سے قبل بھی شہزادی بیٹرس کی شادی شہزادہ ہیری اور میگھن کے شاہی خاندان چھوڑ کر کینیڈا منتقل ہونے کی وجہ سے ملتوی ہوگئی تھی۔