نئی دہلی: (دنیا نیوز) دلی قتل عام کے بعد مودی سرکار ایک بار پھر مسلمانوں کے پیچھے پڑ گئی۔ بھارت میں کورونا کے پھیلاؤ کا سارا ملبہ تبلیغی جماعت پر ڈال دیا، منہ پھٹ اور بدتمیز بھارتی اینکر نے بھی صحافتی اقدار کی دھجیاں اڑا دیں۔
بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آی، ایک طرف کورونا وائرس زندگیاں نگل رہا ہے، دوسری طرف مودی سرکار نے مسلمانوں کی زندگی جہنم بنا رکھی ہے، دلی قتل عام کو ابھی چند ہی روز گزرے تھے کہ بھارتی حکومت نے مسلمانوں کے خلاف نیا محاذ کھول لیا، کورونا کے پھیلاؤ کا سارا ملبہ تبلیغی جماعت پرڈال دیا گیا۔
منہ پھٹ اور بدتمیز بھارتی اینکر ارنب گوسوامی نے بھی صحافتی اقدار کی دھجیاں اڑا دیں، مسلمان رہنماؤں سے بات کرتے ہوئے ہوش وحواس کھو بیٹھا۔
دوسری طرف بھارتی پولیس تبلیغی جماعت کے رہنما مولانا محمد سعد کاندھلوی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے، ذرائع کے مطابق مولانا ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق نامعلوم مقام پر قرنطینہ میں چلے گئے، حکام نے ان پر ایف آئی آر درج کر رکھی ہے۔