واشنگٹن: (دنیا نیوز) کرونا وائرس پر امریکا اور روس آمنے سامنے آ گئے امریکہ نے روس پر الزامات لگائے کہ کرونا وارئس کے پھیلاو میں ملوث ہونے کا پراپیگنڈا کرتاہے، روس نے امریکی الزامات کی تردید کر دی۔
امریکی حکام نے الزام لگایا ہے کہ ماسکو وائرس کے پھیلاؤ میں واشنگٹن کے ملوث ہونے کا پروپیگنڈا کر رہا ہے، روسی وزارت خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے تمام الزامات من گھڑ ت ہیں، روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 442 ہو گئی ہے جبکہ یہ وائرس یورپی ممالک سمیت مشرقی ایشیا تک پھیل چکا ہے جبکہ امریکہ میں بھی متاثرہ مریض سامنے آئے ہیں۔