کرمان: (دنیا نیوز) ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین کے دوران بھگدڑ سے 35 افراد جاں بحق جبکہ 48 زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ نے امریکی فوج کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل کی ہلاکت کے بعد ایرانی پارلیمنٹ نے پینٹاگون کو بھی دہشت گردوں کا معاون اور ذمہ دار گردانا ہے۔ ارکان پارلیمنٹ نے ڈیتھ فار امریکا کے نعرے بھی لگائے۔
بل کے مطابق امریکی فوج، پینٹاگون کے ملازمین، ذیلی اداروں، ایجنٹس اور کمانڈر جو بھی جنرل سلیمانی پر حملے میں ملوث ہیں بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے، ان کے ساتھ تعاون کو دہشت گردی سمجھا جائے گا۔