مقبوضہ کشمیر: مظاہرے جاری، قابض فوج کا کوریج کرنیوالے صحافیوں پر بھی تشدد

Last Updated On 02 November,2019 06:16 pm

سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کڑے پہرے کے باوجود عوام سڑکوں پر نکل آئے اورمودی سرکار کے خلاف شدید احتجاج کیا،مظاہرے کی کوریج پر آئے صحافیوں پر قابض فورسزنے تشدد کیا جس سے تین صحافی زخمی ہوگئے، بھارتی مصنف کا کہنا ہے کہ انہیں کشمیرکی صورتحال پر شرمندگی محسوس ہوتی ہے

مقبوضہ وادی میں کرفیو کے باعث عوام کو سسکتے ہوئے 90 روز بیت گئے، چپے چپے پر بھارتی فوج کے پہرے کے باوجودکشمیری عوام سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا۔۔

سرینگر میں ہونےو الے مظاہرے کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر بھارتی پولیس نے تشدد کیا اورخوب گالم گلوچ کی، قابض فورسزکی بربریت سے تین صحافی زخمی بھی ہوئے۔۔

ادھر معروف بھارتی منصف اروندھتی رائے کا کہنا ہے کہ انہیں کشمیرکی صورتحال پر شرمندگی محسوس ہوتی ہے،، وہ اب کسی سے یہ نہیں کہہ سکتی کہ ان کا بھارت مہان ہے۔