عراق: بصرہ میں فوج مخالف مظاہرے، شہر بھر میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ

Last Updated On 06 September,2018 07:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مظاہرین نے عراق کی مرکزی بندرگاہ کو بند کر دیا، فائرنگ اور شیلنگ سے ایک شخص جانبحق پچیس زخمی ہو گئے، ہنگاموں پر قابو پانے کے لیے شہر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

عراقی شہر بصرہ میں فوج مخالف احتجاج کے دوران سرکاری املاک پر پٹرول بموں سے حملوں اور جلاو گھیراو کے بعد فورسز کی جانب سے کی گئی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک پچیس زخمی ہو گئے۔ حکام نے امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظرشہر بھر میں کرفیونافذ کر دیا۔