ہوائی میں لاوا پھٹنے سے 22 افراد زخمی

Last Updated On 17 July,2018 11:16 am

ہوائی (دنیا نیوز ) امریکی ریاست ہوائی میں لاوا پھٹنے سے کشتی میں سوار بائیس افراد زخمی ہوگئے، ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

امریکی ریاست ہوائی میں سیاحوں کو آتش فشاں Kilauea کے قریب جانا مہنگا پڑگیا۔ لاوا کشتی پرگرنےسے بائیس افراد زخمی ہوگئے۔

آتش فشاں پہاڑ سے لاوا کشتی کے اوپر گرا اور سوراخ ہونے سے کشتی میں سوار سیاح زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک ہے، حکام کے مطابق گرم لاوا جب سمندر کے پانی میں ملتا ہے تو دھماکے سے ایسے واقعات پیش آسکتے ہیں۔