پنسلوینیا میں بارش کا پانی سب کچھ بہا لے گیا

Last Updated On 04 July,2018 11:58 am

پنسلوینیا (دنیا نیوز ) امریکا کی ریاست پینسلوینیا کے شہر پٹسبرگ میں بارش کا پانی پہاڑ سے بہتا ہوا آیا اور سب کچھ بہا کر لے گیا، ویڈیو انٹرنیٹ پر ہٹ ہو گئی۔

فوٹیج میں فوکس چیپل ریکٹ کلب کا سوئمنگ پول دکھائی دے رہا ہے،جبکہ بارش جاری ہے،کچھ دیر بعد پانی پہاڑ سے بہتا آتا نظر آتا ہے اور صاف شفاف سوئمنگ پول اس کی لپیٹ میں آ جاتا ہے۔

پھر ہر جانب گدلا پانی اور اس میں تیرتی کرسیاں اور فرنیچر دکھائی دینے لگتا ہے۔ کلب کے ایک رکن نے فوٹیج اپنے فیس بک پیج پر اپ لوڈ کی جسے ہزاروں بار دیکھا جا چکا ہے۔