ترکی :داعش کا جلاد گرفتار

Published On 05 Mar 2018 05:54 PM 

انقرہ : (ویب ڈیسک) ترکی کے ضلع شان لی عرفا میں دہشتگرد تنظیم داعش کے جلاد کے طور پر پہچانے جانے والے دہشتگرد کو پولیس کی طرف سے گرفتار کر لیا گیا۔

ضلعی پولیس ڈائریکٹوریٹ سے منسلک انسداد دہشت گردی اور انٹیلی جنس شعبے کی ٹیموں نے شام کے شہر دیر الزور میں دہشتگرد تنظیم داعش کے شام الاصل جلاد M.K کو اور دہشتگرد تنظیم کے رکن شام الاصل U.Hکو ترکی کے ضلع شان لی عرفا میں آپریشن کے دوران حراست میں لیا۔ دہشتگرد تنظیم کے جلاد اور دوسرے دہشتگرد کو عدالت نے جیل بھیج دیا۔