امریکا کا کرد جنگجوؤں کی 30 ہزار فوج تیار کرنے کا پلان

Published On 15 Jan 2018 09:17 PM 

واشنگٹں: (دنیا نیوز) امریکا نے شام میں کرد جنگجوؤں پر مشتمل تیس ہزار فوج تیار کرنے کا پلان بنا لیا۔ نئی فوج ترکی اور عراق کی سرحد پر تعینات ہو گی۔ ترک صدر نے تنبیہ کی ہے کہ واشنگٹن آگ سے نہ کھیلے، دہشت گردوں کی فوج کو تباہ کرکے دم لیں گے۔

شام میں انتشار کو ہوا دینے کی نئی امریکی کوشش، واشنگٹن نے شامی کرد جنگجوؤں پر مشتمل 30ہزار فوج تیار کرنے کا پلان بنا لیا۔ جدید امریکی اسلحے سے لیس نئی فوج ترکی اور عراق کی سرحد پر تعینات رہے گی۔

ترک صدر طیب اردوان نے تنبیہ کی ہے کہ امریکا آگ سے نہ کھیلے، واشنگٹن دہشت گردوں کی فوج تیار کر رہا ہے۔ ترکی اس فوج کو بننے سے پہلے ہی تباہ کرے گا۔ خیال رہے کہ ترک صدر نے گزشتہ روز ہی کرد جنگجوؤں کے خلاف شام میں گھس کر کارروائی کرنے کا اعلان کیا تھا۔