لاہور: (ویب ڈیسک)دنیا کا ایک ملک ایسا ہے جو عیسوی کیلنڈر کو تو مانتا ہے مگر وہاں 12 کی بجائے 13 مہینے ہوتے ہیں۔
اس وقت دنیا میں سال 2023 ہے مگر وہ دنیا کا ایسا ملک ہے جہاں آپ ٹائم ٹریول کرکے پیچھے کی جانب چھلانگ لگا سکتے ہیں، یہ ہے افریقی ملک ایتھوپیا، جہاں اس وقت 2015 چل رہا ہے۔
یہاں کیلنڈر مختلف ہونے کی وجہ یہ ہے کہ جب 500 عیسوی میں کیتھولک چرچ نے کیلنڈر میں تبدیلیاں کیں تو ایتھوپیا کے آرتھو ڈوکس چرچ نے اسے ماننے سے انکار کر دیا۔
حضرت عیسیٰ علیہ السّلام کی پیدائش کا سال عیسوی کیلنڈر کے آغاز کا سال تصور کیا جاتا ہے اور اسی میں کیتھولک چرچ نے تبدیلی کی تھی، ایتھوپیا میں نیا سال کا آغاز بھی یکم جنوری کی بجائے 11 ستمبر کو ہوتا ہے، البتہ لیپ ائیر میں 12 ستمبر سے نیا سال شروع ہوتا ہے۔
یہاں 12 مہینے 30 کے ہوتے ہیں جبکہ 13 واں مہینہ 5 یا 6 دن کا ہوتا ہے، جس کا انحصار لیپ ایئر پر ہوتا ہے۔
یہاں وقت کا حساب بھی مختلف ہے اور دنیا کے دیگر ممالک کے معیاری وقت کے مطابق اگر دوپہر 12 بجے شروع ہوتی ہے تو ایتھوپیا میں ایسا 6 بجے ہوتا ہے،اسی طرح نئے دن کا آغاز رات 12 بجے کی بجائے 6 بجے ہوتا ہے۔