نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی ریاست کیرالا میں سیلابی صورتحال کے باعث شادی کے اسٹیج تک پہنچنے کیلئے پریمی جوڑے نے بڑی دیگ استعمال کی۔
بھارت کی ریاست کیرالہ میں ان دنوں سیلابی صورتحال نے تباہی مچا رکھی ہے، کھیت کھلیان کیا، گلیوں سڑکوں پر پانی ہی پانی ہے جس نے آنے جانے کے راستے مسدود کر رکھے ہیں۔ مگر یہ مشکلات تو عام انسانوں کیلئے ہیں، پیار میں مبتلا افراد کب ان مشکلات کو خاطر میں لاتے ہیں۔ پریمی جوڑنے نے سیلاب کے باوجود اپنی شادی کی مقررہ تاریخ پر ہی ایک ہونے کا فیصلہ کیا اور بڑی دیگ میں بیٹھ کر مندر پہنچ گئے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پریمی جوڑا دیگ میں ایسے بیٹھا ہے جیسے کشتی میں سفر کیا جاتا ہے اور 2 آدمی اسے کھینچ کر مندر تک لے جا رہے ہیں۔
VIDEO A couple in India s southern state of Kerala use a large cooking pot borrowed from a temple to get through floodwaters and reach their wedding venue pic.twitter.com/fYk82XTD7Q
— AFP News Agency (@AFP) October 18, 2021
شادی کیلئے پوری سج دھج سے تیار اس جوڑے کی مندر جانے اور واپسی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی اور سب کو سبق دے گئی کہ پیار حقیقت میں خلوص بھرا ہو تو مشکلات خودبخود آسانیوں میں بدلتی چلی جاتی ہیں۔