88 سالہ شخص فٹبال کھیلنے کا شوقین، گول کیپر بن گیا

Published On 08 October,2021 09:41 am

لندن:(روزنامہ دنیا) لندن کے ایک 88سالہ بزرگ شہری نے شوق کا کوئی مول نہیں کا محاورہ سچ ثابت کر دکھایا، عمر کے اس حصے میں جب لوگ آرام کرنے کا سوچتے ہیں کیمسل فٹبال جیسا سخت کھیل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق عمومی طور پر فٹ بالر کا کیریئر تیس سے چالیس سال کے درمیان ہوتا ہے ، بعد ازاں وہ اس کھیل سے کنارہ کشی اختیار کرلیتا ہے کیونکہ اس کی جسمانی صحت سے مزید کھیلنے کی اجازت نہیں دیتی۔مگر برطانیہ کی لنڈڈنو ویلز سے تعلق رکھنے والے معمر ترین فٹ بالر کیمسل اٹھاسی سال کی عمر میں بھی کلب کے لئے گول کیپنگ کررہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ فٹ بالرز کے لئے اس کی عمر جسمانی سرگرمیوں کو کسی صورت کم نہیں کرسکتی ،کبھی کبھار فٹبال مجھے کراس کرتے ہوئے گزر بھی جاتی ہےمگر میں کھیل کو اس لئے جاری رکھے ہوئے ہوں کیونکہ مجھے اس کھیل سے عشق ہے ۔ وہ اپنے پوتوں کے ساتھ فٹبال یوں کھیلتے ہیں جیسے کوئی ان کی عمر کا ہی کوئی کھلاڑی ہو۔داو پیچ میں انہیں ہرانا اس لئے بھی مشکل ہے کیونکہ کھیل کا تجربہ بہرحال ہر چیز پر بھاری ہے۔