دلہن کی شادی کی تقریب میں دلچسپ انٹری، ویڈیو وائرل

Published On 14 July,2021 06:36 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک دلہن کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن کو شادی کی تقریب کے مقام پر جیپ کے اندر بیٹھ کر جانے کے بجائے بونٹ پر بیٹھے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی شادی اور شادی کی رسومات ہر حوالے سے یادگار ثابت ہوں اور اسی خواہش کو لے کر بھارتی دلہن نے ایک عجیب وغریب اقدام اٹھایا۔

بھارتی میڈیا پر ایک دلہن کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دلہن کو شادی کی تقریب کے مقام پر جیپ کے اندر بیٹھ کر جانے کے بجائے بونٹ (bonnet) پر بیٹھے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلہن کی دلچسپ انٹری کا واقعہ بھارتی شہر پونے میں پیش آیا جہاں عروسی لباس پہنے اور بغیر ماسک لگاکر بونٹ پر بیٹھی دلہن کو شادی کی تقریب کے لیے جاتا دیکھاجاسکتا ہے جب کہ بائیک پر بیٹھے دو افراد کو کیمرہ تھامے دلہن کی ویڈیو بناتے دیکھاجاسکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد دلہن سمیت دلہن کے رشتے دار بھی مشکل میں پڑگئے۔

بھارتی پولیس کی جانب سے دلہن اور اس کے رشتے داروں کے خلاف موٹر وہیکل ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ مقدمے میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں جس کے تحت دلہن سمیت رشتے داروں نے بھی ماسک نہیں لگایا ہوا۔