پیرس: (ویب ڈیسک) دنیا کے بیشترممالک کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور معمول کے مطابق زندگی کی واپسی کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں۔ ایسے میں دنیا میں سماجی دوری کے اصول پرعمل کیا جا رہا ہے۔ سماجی دروی نے بچوں کے کھیل کود پر کیا اثرات مرتب کیے ہیں اس کی جھلک دیکھنے کے لیے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر ہی کافی ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق تصویرفرانس کےایک سکول کے صحن کی ہے جس میں بچوں کو دائروں میں بٹھا کر انہیں ایک دوسرے سے دور کیا گیا ہے۔
برطانوی اخبار "میٹرو" کے حوالے سے دی گئی تصویر بیلجیم کی سرحد پر واقع شمالی قصبے تورکنگ میں واقع ایک فرانسیسی سکول کے بچوں کی ہے جو وبا سے بچنے کے لیے سماجی فاصلوں کے اصول کے تحت کھیل رہے ہیں۔
Je ne m’en remets pas.
— Laurence De Cock (@laur_dc1) May 12, 2020
Cette image est un crève coeur.
N’appelons pas ça « école » pic.twitter.com/Trlj0jjyVQ
ہر بچے کے لیے سکول انتظامیہ نے چاک کے ساتھ پینٹ کردہ "الگ تھلگ دائرہ" مختص کیا ہے جس میں وہ اپنے ہم ساتھی کے ساتھ مل کر کھیلنے کے بجائے اکیلا کھیل رہا ہے۔
ان بچوں کی عمر تین سے چار سال کے درمیان بتائی جاتی ہے۔ فرانس میں سکولوں کی تقریبا دو ماہ کی بندش کے بعض علاقوں میں مشروط طورپر دوبارہ سکول کھولے ہیں۔
پیرس میں وزارت تعلیم کے ایک ترجمان نے کہا کہ اساتذہ کو اپنے طلباء کے لئے چاک بکس کھینچنے کے لیے کوئی خاص ہدایت موجود نہیں ہے لیکن انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہر شخص معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنے کی ہدایت پر عمل پیراہے۔