انگلینڈ کی 36 سالہ خوبصورت ترین نانی

Last Updated On 06 June,2018 11:15 am

لندن(نیٹ نیوز) پاکستان اور بھارت کی طرح انگلینڈ اور آسٹریلیا بھی روایتی حریف ہیں جو کرکٹ سمیت ہر ایک چیز میں مقابلہ کرتے نظر آتے ہیں اب ان دونوں ملکوں کی دو خواتین میں ایسا مقابلہ شروع ہو گیا ہے کہ سن کر سب پریشان رہ جائیں۔

آسٹریلیا کی 47سالہ گینا سٹیورٹ خود کو دنیا کی خوبصورت ترین نانی قرار دیتی تھی لیکن اب اس کے مقابلے میں انگلینڈ کی 36سالہ کیری ہلٹن آ گئی ہے جس کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں اس جتنی خوبصورت نانی اور کوئی موجود نہیں ہے اور گینا سٹیورٹ کے ساتھ اس کا کوئی مقابلہ ہی نہیں بنتا۔

رپورٹ کے مطابق کیری ہلٹن کی 17سالہ بیٹی نے گزشتہ سال ایک بیٹی کو جنم دیا تھا جس سے کیری اتنی کم عمر ی میں نانی بن گئی۔ اس کے بعد اس نے اپنے حسن میں اضافہ کرنے کیلئے پلاسٹک سرجری پر 13ہزار پائونڈ خرچ کئے اور اب دنیا کی خوبصورت ترین نانی کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کی جدوجہد شروع کر دی ہے دوسری طرف اس کی آسٹریلوی حریف گینا کا کہنا ہے کہ میری خوبصورتی فطری ہے لیکن ہلٹن نے پلاسٹک سرجری کے ذریعے خوبصورتی حاصل کی ہے ، چنانچہ یہ ٹائٹل میرے پاس ہی رہے گا۔