قدیم ہندوستان کی سائنسی ترقی پر بھارتی سیاستدان کا انوکھا دعویٰ

Last Updated On 03 June,2018 06:51 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) قدیم ہندوستان سائنس اور ٹیکنالوجی کے معاملے میں موجودہ دور سے کہیں آگے تھا، بھارتی حکمران جماعت کے رہنماؤں کے دعوے جگ ہنسائی کا باعث بننے لگے۔ تازہ دعویٰ میں ٹیسٹ ٹیوب بے بی بھی مہا بھارت کے کھاتے میں ڈال دیا گیا۔

بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماء کا انوکھا دعویٰ، پہلا جہاز، پہلی سرجری اور اب پہلا ٹیسٹ ٹیوب بے بی بھی قدیم بھارت کا کمال قرار دے دیا۔ بی جے پی رہنماء نے بھارتی مذہبی کتابوں کے کردار سیتا کی پیدائش کو ٹیسٹ ٹیوب بےبی کا پہلا کیس قرار دے دیا۔

یہی نہیں تریپورا کے وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا تھا کہ قدیم بھارت میں انٹرنیٹ کی ٹیکنالوجی بھی موجود تھی۔ بھارت کے وزیر تعلیم ستیہ پال سنگھ نے تو ڈارون اور نیوٹن کے قوانین کو بھارتی ایجادات قرار دے کر نصاب میں تبدیلی کا مطالبہ کردیا تھا۔ خود وزیراعظم نریندر مودی بھی گنیش دیوتا کو پلاسٹک سرجری کی پیداوار قرار دے کر اپنی جگ ہنسائی کروا چکے ہیں۔