پین کیکس کے منفرد نمونے

Last Updated On 03 June,2018 08:55 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) یوں تو دنیا بھر میں کئی ماہر شیفس لذیذ اور مزیدار کھانے تیار کر کے شائقین کا دل موہ لیتے ہیں تاہم امریکہ میں ماہر شیفس نے پین کیکس کو منفرد آرٹ کے نمونوں میں ڈھال کر شائقین کو حیران کر ڈالا۔

امریکی ریاست میسوری کے ماہر بیکرز نہ صرف مزیدار پین کیکس بنانا بخوبی جانتے ہیں بلکہ ان پین کیکس کو مختلف کارٹون کرداروں اور جانوروں کے روپ میں ڈھال کر لوگوں سے خوب داد وصول کرتے نظر آتے ہیں۔ پین کیکس پیش کرنے کا یہ منفردانداز شائقین میں خوب مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔