میلبرن: (ویب ڈیسک) آسٹریلین جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے 4 کھلاڑیوں نے ٹائٹلز اپنے نام کر لیے۔
گرلز انڈر 13 اور انڈر 17 کا ٹائٹل 2 بہنوں ماہ نور اور مہوش علی کے نام رہا جبکہ انڈر 13 کے فائنل میں ماہ نور علی نے ریو کوابتا کو 2-11، 5-11 اور 6-11 سے شکست دی۔
ماہ نور کی بڑی بہن مہوش نے انڈر 17 کا ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ مہوش نے ایڈین ایلما جو 5-11، 5-11 اور 7-11 سے شکست دی۔
گرلز انڈر 15 کے فائنل میں ماہ نور اور مہوش کی بہن سحرش کو سخت مقابلے کے بعد شکست ہوئی۔
بوائز انڈر 17 میں پاکستان کے اذان علی خان نے ہینری کراس کو 0-3 سے ہرا کر ٹائٹل جیتا، بوائز انڈر 11 کے فائنل میں پاکستان کے احمد علی ناز نے فریڈی گولڈ سمتھ کو شکست دی۔