پاکستانی باکسرعثمان وزیرکا اپنی پندرہویں انٹرنیشنل فائٹ کا اعلان

Published On 18 November,2024 09:30 am

کراچی : (دنیانیوز) پاکستانی باکسرعثمان وزیر نے اپنی پندرہویں انٹرنیشنل فائٹ کا اعلان کردیا ۔

عثمان وزیر اپنی اگلی فائٹ میکسیکن باکسر گارسیولوپیز کے خلاف لڑیں گے ، عثمان وزیر کی میکسیکن باکسر کے خلاف انٹرنیشنل رینک فائٹ ہوگی۔

عثمان وزیر اور گارسیولوپیز کے درمیان فائٹ 7 دسمبر کو انگلینڈ میں ہوگی، پارک کمیونٹی ارینا یارک شائر عثمان وزیر اور گارسیولوپیز کے درمیان فائٹ کی میزبانی کرےگا۔

اس حوالے سے عثمان وزیر کاکہنا تھا کہ انگلینڈ میں پاکستانی شائقینِ باکسنگ کی بڑی تعداد موجود ہے، پاکستانی شائقینِ باکسنگ 7 دسمبر کو سپورٹ کرنے ضرور آئیں۔