لاہور: (دنیا نیوز) ورلڈ یوتھ باکسنگ چیمپئن شپ فائنل میں بھارتی باکسر کو شکست دینے والے پاکستانی باکسر عثمان وزیر وطن پہنچ گئے۔
پاکستانی باکسر عثمان وزیر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے، فوکل پرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام پنجاب فہد شہبازو دیگر نے قومی باکسر کا استقبال کیا۔
واضح رہے کہ تھائی کے باکسنگ ایرینا میں پاکستان کے عثمان وزیر کا مقابلہ بھارت کے تھلک سیلوام سے تھا، عثمان وزیر نے روایتی حریف بھارت کے باکسر کوایک منٹ پانچ سیکنڈ میں ناک آؤٹ کیا تھا، باکسنگ رنگ میں عثمان وزیر کی یہ مسلسل 14 ویں کامیابی تھی۔