لاہور: (ویب ڈیسک) ساف ویمنز چیمپئن شپ کیلئے پاکستان فٹبال فیڈریشن نے حتمی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
چیمپئن شپ 17 سے 30 اکتوبر تک نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں کھیلی جائے گی جس کے لئے فائنل سکواڈ کا اعلان کیا گیا، سکواڈ میں گول کیپر نشا اشرف، مافیا پروین اور رومیسا خان شامل ہیں جبکہ ڈیفنڈر میں کائلہ صدیقی، مشال بھٹی، سارہ خان، نزالیہ صدیقی، صوفیہ قریشی، فاطمہ ناصر اور مہرین خان شامل ہیں۔
مڈ فیلڈر میں سوہا ہیرانی، ماریہ خان، ثناء مہدی، آمنہ حنیف، رامین فرید اور کائنات بخاری جبکہ فارورڈ میں نادیہ خان، ظہمینہ ملک، اسرا خان، انمول حرا، انوشے عثمان اور عالیہ صادق شامل ہیں۔
12 اکتوبر کو قومی ٹیم اسلام آباد سے براستہ دبئی اور وہاں سے نیپال روانہ ہوگی جبکہ پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 17 اکتوبر کو بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی، پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کا گروپ مرحلے میں 20 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے ساتھ مقابلہ ہوگا اور یہ دونوں میچ شام 4 بجکر 45 منٹ پر کھیلے جائیں گے۔