لاہور : ( ویب ڈیسک ) مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کی زیر نگرانی پہلی رمضان المبارک سپورٹس سیریز2023ء کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئی، لاہور ڈویژن سیریز میں 590 پوائنٹس حاصل کرکے پہلے نمبر پر رہا۔
فیصل آباد ڈویژن نے 550 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ گوجرانوالہ ڈویژن 105 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض ، کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا اور ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی ) سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے پہلی رمضان المبارک سپورٹس سیریز2023ء کی فاتح ٹیموں اور رنراپ ٹیموں میں 85 لاکھ 50 ہزار روپے کے نقدانعامات تقسیم کئے۔
وہاب ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کا دیا ہوا ٹاسک کامیابی سے مکمل کیا ہے، کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے، نئے ٹیلنٹ کو آگے لیکر جائیں گے، ہاکی کے 20 کھلاڑیوں کو بہترین کاکردگی پر ایک سال کیلئے ماہانہ وظیفہ دے رہے ہیں۔